(BISP) disburses Rs11bn among flood affected families under Flood Relief Cash Assistance Program, حکومت کے فلڈ ریلیف کیش اسسٹنس پروگرام کے تحت،ب ے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے اب تک پاکستان بھر میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں تقریباً گیارہ ارب روپے تقسیم کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سیلاب سے متاثرہ 434742 خاندانوں کو یہ نقد امداد فراہم کی گئی۔ ان خاندانوں میں بلوچستان سے 48,092، سندھ سے 257,351، خیبرپختونخوا سے 47,067 اور پنجاب سے 82,232 خاندان شامل ہیں۔ مزید برآں، سیلاب متاثرین کو ادائیگیوں کو یقینی بنانے کے لیے اسلام آباد میں بی آئی ایس پی کے ہیڈ کوارٹر میں ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔ متاثرہ خاندان فلڈ ریلیف کیش اسسٹنس پروگرام میں رجسٹریشن کے لیے اپنے CNIC نمبر 8171 پر بھیج سکتے ہیں اور ادائیگی کا پیغام موصول ہونے پر وہ نقد رقم وصول کرنے کے لیے اپنے قریبی کیمپ سائٹ پر جا سکتے ہیں۔ BISP Registrations (BISP) starts distribution of Rs25000 assistance among flood victim families For more information visit our website; bisp-govt-pk.blogspot.com